۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
حسن روحانی

حوزہ/ امریکی صدارتی انتخابات کے نتائج کا ذکر کرتے ہوئے ایرانی صدر نے کہا کہ پچھلے تین سالوں میں امریکی حکومت کی غلط اور گمراہ کن پالیسیوں کی نہ صرف دنیا بھر کے لوگوں نے ، بلکہ حالیہ  انتخابات میں امریکی عوام  نے بھی مذمت کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تہران/ حجت الاسلام و المسلمین حسن روحانی نے اتوار کے روز حکومت کے اقتصادی رابطہ ہیڈ کوارٹرز کے 179 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ امریکہ کی نئی انتظامیہ ماضی کی غلطیوں کا ازالہ کرے اور عالمی اصولوں کا احترام کرتے ہوئے بین الاقوامی ذمہ داریوں کی پاسداری کرے۔

ایرانی صدر نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے ہمیشہ اپنی ذمہ داریوں کے تناظر میں ہر عہد و پیمان پر عمل کیا ہے اور دنیا کے ساتھ تعمیری تعامل کو اپنی حکمت عملی سمجھتا ہے۔

روحانی نے امریکی حکومت کی طرف سے مسلط کردہ معاشی جنگ میں ایرانی عوام کی مزاحمت و مقاومت کی فتح کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی عوام نے مسلط کردہ معاشی جنگ کے خلاف بہادری کے ساتھ مزاحمت و مقاومت کا مظاہرہ کرتے ہوئے  یہ ثابت کیا ہے کہ امریکی زیادہ سے زیادہ دباؤ کی پالیسی اس کی ناکامی کا نتیجہ ہے۔

ایرانی صدر نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ایران اور اس کے ہمسایہ ممالک باہمی تعاون اور ہم آہنگی کے سائے میں خطے میں سلامتی اور ترقی کو فروغ دیں اور زیادہ سے زیادہ طاقت اور تیز رفتاری کے ساتھ ملکی استحکام اور معاشی ترقی کیلئے اقدامات اٹھائے ۔

روحانی نے حکومت کے معاشی منصوبوں کا ذکر کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ معاشی حالات کو بہتر بنانے میں ، حکومت قومی کرنسی کی مضبوطی کے لئے بھرپور طریقے سے کوشش کر رہی ہے اور مناسب مالی پالیسیاں اپناتے ہوئے سرمایہ کاری کی پیداوار اور ترقی کی طرف ہدایت کر کے ملکی اور قومی پیداوار اور معاشی ترقی میں شراکت کرتی ہے۔

ایرانی صدر نے اس اجلاس میں وزیر معیشت کو یہ بھی ہدایت کی کہ وہ سرکاری طور پر مالی بحران کے حل کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .